کامیابی کی100 باتیں
1 گفتگو کے دوران بدتمیزی نہ کیا کرو 2 غصے کو قابو میں رکھو 3 دوسروں کے ساتھ بھلائی کرو‘ 4 تکبر نہ کرو‘ 5 دوسروں کی غلطیاں معاف کر دیا کرو 6 لوگوں کے ساتھ آہستہ بولا کرو‘ 7 اپنی آواز نیچی رکھا کرو 8 دوسروں کا مذاق نہ اڑایا کرو‘ 9 والدین کی خدمت کیا کرو‘ 10 منہ سے والدین کی توہین کا ایک لفظ نہ نکالو‘ 11 والدین کی اجازت کے بغیر ان کے کمرے میں داخل نہ ہوا کرو‘ 12 حساب لکھ لیا کرو‘ 13 کسی کی اندھا دھند تقلید نہ کرو‘ 14 اگر مقروض مشکل وقت سے گزر رہا ہو تو اسے ادائیگی کے لیے مزید وقت دے دیا کرو‘ 15 سود نہ کھاؤ‘ 16 رشوت نہ لو‘ 17 وعدہ نہ توڑو‘ 18 دوسروں پر اعتماد کیا کرو‘ 19 سچ میں جھوٹ نہ ملایاکرو‘ 20 لوگوں کے درمیان انصاف قائم کیا کرو‘ 21 انصاف کے لیے مضبوطی سے کھڑے ہو جایا کرو‘ 22 مرنے والوں کی دولت خاندان کے تمام ارکان میں تقسیم کیاکرو 23 خواتین بھی وراثت میں حصہ دار ہیں, 24 یتیموں کی جائیداد پر قبضہ نہ کرو‘ 25یتیموں کی حفاظت کرو‘ 26 دوسروں کا مال بلا ضرورت خرچ نہ کرو, 27 لوگوں کے درمیان صلح کراؤ‘ 28 بدگمانی سے بچو‘ 29 غیبت نہ کرو‘ 30 جاسوسی نہ کرو‘ 31 خیرات کیا کرو‘ 32 غرباء کو ک...